29 ستمبر 2015 - 13:20
یمنیوں نے ’’جیزان‘‘ کے ایک دیہات اور فوجی ٹھکانے پر قبضہ کر لیا

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے آج منگل کو سعودی عرب کے جیزان شہر کے ایک دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے آج منگل کو سعودی عرب کے جیزان شہر کے ایک دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جیزان شہر کے ایک دیہات المھن اور فوجی ٹھکانے کعب الجابری پر قبضہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے یمن پر ناجائز حملوں کے بعد یمنی عوام نے سعودی عرب کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس ملک پر اپنے حملوں کا آغاز کیا اور سعودی عرب کے کئی دیہاتوں پر اور فوجی ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲